حیدرآباد کے انتہائی قدیم سرکاری نیلوفر اسپتال میں زچگی کیلئے آنے والی
خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسپتال میں اندرون ایک ہفتہ دوران
آپریشن 5 خواتین کی موت کے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کل شدید احتجاج
کیا گیا تھا ۔آج زچگی کیلئے اسپتال آنے والی خواتین کو دوسرے اسپتال بھیجا گیا کیونکہ اس
واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد آپریشن تھیٹرس بند کر دیئے گئے ۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی ۔